نئی دہلی،30؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نا ئیجیریا کے رہنے والے دو گروہوں کے درمیان سا کیت علاقے میں واقع ایک نجی نرسنگ ہوم میں جم کر مار پیٹ ہوئی اور تلوار زنی سے بھی باز نہ آئے ۔اس مارپیٹ اور تلوار زنی کی وجہ سے ہسپتال کا عملہ ٹوائلٹ میں چھپ کر اپنی جان بچائی ۔ تقریبا ایک درجن نائجیریائی ہسپتال میں تلوار اور دیگر آلہ قتل کے ساتھ آ دھمکے اور مخالف جماعت کے لوگوں پر حملہ بول دیا ۔ ڈیوٹی پر مامور گارڈ نے روکنے کی کوشش بھی کی؛ لیکن وہ اپنے اس عمل سے باز نہیں آئے ؛ بلکہ گارڈ کی بھی دھلائی کردی حملہ آور گروپ نے اسپتال میں بھی توڑ پھوڑ کی جب پولیس وین کی آواز ان کی سماعتوں سے ٹکرائی تو انہوں نے بھاگنے کو ہی عافیت سمجھی۔پولس کے مطابق ساکیت میں واقع ایک نجی نر سنگ ہوم میں ایک درجن سے زائد نائیجیریائی باشندے اپنی ہی ہم وطن ایک دوسرے گروپ پر آلہ قتل اور دیگر اسلحہ سے حملہ کیا ہے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ہے ۔توڑ پھوڑ او راشتعال کی اصل وجہ دریافت کرنے کی کوشش کے ساتھ ملزمین کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر شب خون مارا جا رہا ہے۔